اسلام آ باد ( نیوز ڈیسک) وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے کیے گئے ہیں اوران کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کت دیا گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سنیئر جوائنٹ سیکریٹری وزارتِ موسمیاتی تبدیلی حسن رضا سعید کو سینئر جوائنٹ سیکریٹری خزانہ ڈویژن تعینات کیا گیا جبکہ جوائنٹ سیکریٹری وزارتِ داخلہ فہد حیدر بزدار کا تبادلہ کر کے اُن کی خدمات آڈیٹر جنرل آف پاکستان دفتر اسلام آباد کو واپس کی گئی ہیں۔ اقتصادی امور ڈویژن میں ڈیپوٹیشن پر تعینات سجاد اظہر کو جوائنٹ سیکریٹری خزانہ ڈویژن اور چیف فنانس افسر اُمورِ کشمیر ڈویژن توقیر احمد کا تبادلہ کر کے اُنہیں چیف انٹرنل آڈیٹر پاکستان ریلویز لاہور تعینات کیا گیا جبکہ ڈپٹی سیکریٹری وزیراعظم آفس منور حسین کو او ایس ڈی بنا دیا گیا۔
“جنگ ” کے مطابق پاکستان ریلویز، کمرشل اینڈ ٹرانسپورٹیشن گروپ کےگریڈ 19کے افسر طارق لطیف کی خدمات 3 سال کیلئے ڈیپوٹیشن پر نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے سپرد کی گئی ہیں جبکہ سیکشن افسر محمد فرحان زاہد کا داخلہ ڈویژن سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن ایم ایس وِنگ تبادلہ کیا گیا اور سندھ حکومت کے ڈسپوزل پر موجود محسن علی سیکشن افسر خزانہ ڈویژن تعینات کیے گئے ہیں۔سیکشن افسر وفاقی تعلیم ڈویژن عثمان علی کو او ایس ڈی بنا کر اُن کی 16ستمبر 2024سے 30ستمبر 2025 تک تعلیمی رخصت اور سیکشن افسر وفاقی تعلیم ڈویژن عبدالرؤف او ایس ڈی بنا کر اُن کی 3 ستمبر 2024 سے31 دسمبر 2024تک رخصت منظور کی گئی ہے۔