Saturday, January 4, 2025
ہومPakistanپاک فوج کے ساتھ رائل سعودی لینڈ فورسز کی ٹریننگ کی اختتامی...

پاک فوج کے ساتھ رائل سعودی لینڈ فورسز کی ٹریننگ کی اختتامی تقریب


فائل فوٹو۔

پاک فوج کے ساتھ رائل سعودی لینڈ فورسز کی ٹریننگ کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق رائل سعودی لینڈ فورسز کے ساتھ ٹریننگ کا انعقاد ملتان میں کیا گیا۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈر ملتان نے بطور مہمان خصوصی مشق کا مشاہدہ کیا۔ کور کمانڈر ملتان نے تربیت کے حاصل کردہ معیار پر اطمینان کا اظہار کیا۔ مشق 15 جنوری سے 26 فروری 2024 تک جاری رہی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق مشق پاکستان اور مملکت سعودی عرب کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرے گی۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق مشق کا مقصد مشترکہ روزگار کو فروغ دینے اور ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھانا ہے۔ مشق میں روایتی اور غیر روایتی فیلڈ آپریشنز شامل تھے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں