Wednesday, January 1, 2025
ہومPakistanپاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے امتحان کے نتائج کا اعلان کتنے امیدوار کامیاب ہو...

پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے امتحان کے نتائج کا اعلان کتنے امیدوار کامیاب ہو سکے؟جانیے



(بابر شہزاد تُرک) فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس میں شمولیت کیلئے پراونشل مینجمٹ سروس افسران کے تحریری امتحان کے نتائج کا اعلان کر دیا۔

نتائج کے مطابق پی ایم ایس کوٹہ کی 26 اسامیوں کیلئے تحریری امتحان میں 13 صوبائی افسر کامیاب جبکہ 26 اسامیوں کیلئے 40 امیدواروں نے امتحان میں حصہ لیا۔ فیڈرل پبلک کمیشن کے مطابق ٹوٹل امیدواروں میں سے 19تحریری امتحان میں غیر حاضر جبکہ 21 امیدوارحاضر رہے۔ان میں سے 2  پراونشل مینجمٹ سروس افسران کا رزلٹ روک لیا گیا ہے۔ کامیاب ہونے والے امیدواروں میں ڈاکٹر محمد بخش الیاس راجہ ہشام مظہر، کاشف منظور،خالد پرویز، خضر حیات، محمود الحسن، شبانہ کوثر، شاہد حسین،شاہ زیب شیخ، سید محمد علی، سید رضوان علی ، توقیر حیدر کاظمی اور زاہد کامیاب قرارپائے گئے۔ تحریری امتحان میں کامیاب پراونشل مینجمٹ سروس افسران کے انٹرویوز ہوں گے اورانٹرویوز کے مرحلے کے بعد حتمی نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔ 





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں