Saturday, January 4, 2025
ہومPakistanپاکستان دوبارہ محفوظ اور مضبوط قیادت کے زیرِ سایہ ترقی کی راہ...

پاکستان دوبارہ محفوظ اور مضبوط قیادت کے زیرِ سایہ ترقی کی راہ پر گامزن ہے, وزیر خزانہ پنجاب



لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر خزانہ پنجاب میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان کی زیرِ صدارت سابق وزیرِ اعظم میاں محمد نواز شریف کی سالگرہ کے موقع پر ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ اس تقریب میں مسلم لیگ (ن) کے اراکینِ اسمبلی، علاقائی عمائدین، اور معزز شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔
تقریب میں3 کیکس کاٹے گئے، جو میاں محمد نواز شریف، قائداعظم محمد علی جناح، اور حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے یومِ ولادت کے حوالے سے تھے۔
وزیر خزانہ پنجاب نے تقریب سے  اپنے خطاب میں کہا کہ میاں محمد نواز شریف عالم اسلام کے عظیم قائد ہیں، جنہوں نے پاکستان کو دنیا کی ساتویں ایٹمی طاقت بنا کر بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا وقار بلند کیا۔ ان کے میگا پراجیکٹس، جیسے موٹرویز کا جال بچھانا اور بدترین لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ، آج بھی قوم کے لیے سنگِ میل ہیں۔ 2013 سے 2018 کے دوران نواز شریف نے ملک میں 11 ہزار میگا واٹ بجلی کا اضافہ کیا، جو پچھلے 70 سال کی مجموعی پیداوار سے کہیں زیادہ ہے۔نواز شریف کے دورِ حکومت میں مہنگائی کی شرح صرف 4 فیصد تھی، اور پاکستان آئی ایم ایف کی شرائط سے آزاد تھا۔ لیکن ان کے خلاف سازشوں نے ملک کو شدید اقتصادی بحران میں مبتلا کر دیا۔ الحمدللہ، آج پاکستان دوبارہ محفوظ اور مضبوط قیادت کے زیرِ سایہ ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔
وزیر خزانہ نے وزیرِاعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں میگا پراجیکٹس کے نئے دور کا آغاز کیا ہے، جبکہ وزیراعلیٰ مریم نواز  نے صرف 9 ماہ میں تاریخی ترقیاتی منصوبے مکمل کیے ہیں۔ پچھلے 5 برسوں میں 30 فیصد تک بڑھنے والی مہنگائی کی شرح کو سنگل ڈیجٹ پر لایا گیا ہے۔ آٹے کی قیمت جو 175 روپے فی کلو تھی، اب 75 سے 80 روپے پر آ چکی ہے۔ گھی اور چینی کی قیمتوں میں استحکام آیا ہے، اور بجلی کے بلوں میں ریلیف کے لیے 50 ارب روپے سے زائد کی سبسڈی فراہم کی گئی ہے۔

تقریب کے اختتام پر میاں محمد نواز شریف کی درازیٔ عمر اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں