Wednesday, January 1, 2025
ہومPakistanپاکستان نے فلسطینی عوام کے لیے سامان کی دسویں کھیپ روانہ کر...

پاکستان نے فلسطینی عوام کے لیے سامان کی دسویں کھیپ روانہ کر دی: ترجمان دفتر خارجہ



(انور عباس) ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے فلسطینی عوام کے لیے سامان کی دسویں کھیپ روانہ کر دی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کے مطابق آج بھیجے گئے سامان میں طبی سہولیات کی اشیاء شامل ہیں، اس حوالے سے جناح انٹرنیشل ائیرپورٹ کراچی پر تقریب کا اہتمام کیا گیا، کراچی ائیرپورٹ سے کارگو پرواز عمان روانہ ہوئی۔

ممتاز زہرا بلوچ نے مزید کہا کہ ، وزیر اعظم کی خصوصی ہدایت پر تقریب کے مہمان خصوصی ڈاکٹر درشان تھے، وزارت خارجہ کی جانب سے اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی ہدایت پر ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ نجیب درانی نے شرکت کی،تقریب میں این ڈی ایم اے کے افسران نے بھی شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور عمان کا افرادی قوت کے تبادلے کے معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے پر اتفاق

ممتاز زہرا بلوچ نے واضح کیا کہ عمان میں پاکستانی سفیر کو سامان کی جلد ترسیل کے لیے خصوصی ہدایت دی گئی ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں