(احمد منصور)آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے پشاور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 5 دہشتگردوں کو ہلاک اور 3 کو زخمی کر دیا۔فائرنگ کے شدید تبادلے میں کیپٹن حسین جہانگیر اور حوالدار شفیق اللہ شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے پشاور کے علاقے حسن خیل میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا، آپریشن کے دوران 5 دہشتگردہلاک اور 3 زخمی ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مؤثر اندازمیں تلاش کیا، فائرنگ کے شدید تبادلے میں کیپٹن حسین جہانگیر اور حوالدار شفیق اللہ نے جام شہادت نوش کیا۔
ضرورپڑھیں:سفارتی محاذپر پاکستان کو ایک اور کامیابی،امیر کویت اور امیر قطر نے وزیراعظم کی دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق کیپٹن حسین جہانگیر آپریشن کی قیادت کر رہے تھے جن کا تعلق رحیم یار خان سے تھا جبکہ 36 سال کے حوالدار شفیق اللہ کا تعلق کرک سے ہے۔ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں، فورسز دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔