Wednesday, January 8, 2025
ہومPakistanپشاور: کار پر فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق ایک زخمی

پشاور: کار پر فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق ایک زخمی



پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پشاور میں فریقین کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ پشاور کے علاقے تہکال میں پیش آیا جہاں کار پر فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ ایک شخص زخمی ہوا، ریسکیو ٹیموں نے لاشوں اور زخمی شخص کو ہسپتال منتقل کر دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے، ملزمان فرار ہیں جن کی تلاش جاری ہے، ورسک روڈ اور ریگی کے علاقوں میں پولیس کو الرٹ کردیا گیا ہے۔ 





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں