پنجاب اسمبلی کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
قائم مقام سیکریٹری جنرل پنجاب اسمبلی خالد محمود کا کہنا ہے کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے پنجاب اسمبلی، اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر ہاؤسز، ایم پی اے ہاسٹل اور پیپلز ہاؤس کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
پنجاب انرجی ڈیپارٹمنٹ کے افسران پر مشتمل وفد نے قائم مقام سیکریٹری جنرل پنجاب اسمبلی خالد محمود سے ملاقات کی ہے۔
قائم مقام سیکریٹری نے پنجاب اسمبلی کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے لیے انرجی ڈیپارٹمنٹ کو فزیبلٹی رپورٹ بنانے کی ہدایت کی۔
انہوں نے کہا کہ اسپیکر ملک محمد احمد خان پنجاب اسمبلی میں گرین انرجی کو فروغ دینے کیلئے پُرعزم ہیں۔