Wednesday, December 25, 2024
ہومPakistanپنجاب اسمبلی، کالا باغ ڈیم ملک کی لائف لائن، اتفاق رائے قائم...

پنجاب اسمبلی، کالا باغ ڈیم ملک کی لائف لائن، اتفاق رائے قائم کیا جائے، ارکان


لاہور(نمائندہ خصوصی)پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں کالا باغ ڈیم کی تعمیر، زرعی پانی کی قلت، سموگ، گنے کے کاشکاروں کو ادائیگیاں اور کسانوں کے مسائل پر گفتگو، اجلاس ا سپیکر ملک احمد خان کی صدارت میں ہوا۔ارکان پنجاب اسمبلی نے کہا کہ پانی کے حوالے معاملات الارمنگ ہیں فوری طور پر ڈیم بنانا ہوں گے،ضائع ہونے والے پانی کو استعمال میں لانا ہوگا،کالاباغ ڈیم ملک کی لائف لائن،اتفاق رائے قائم کیاجائے،،وزیر آبپاشی پنجاب کاظم پیرزادہ نے کہا کہ کالا باغ ڈیم پاکستان کی لائف لائن ہے،اس پر اتفاق رائے قائم کیاجائے، کالا باغ ڈیم پر پنجاب پانی نہ بھی لے تو اس پر دریغ نہ کرنا چاہیے کالا باغ ڈیمز بننے چاہئیں، گیارہ ڈیمز کی تعمیر پر کام شروع ہوگیا ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں