Thursday, December 26, 2024
ہومPakistanپنجاب حکومت کاتقرر و تبادلوں سےمتعلق نوٹیفکیشن معطل

پنجاب حکومت کاتقرر و تبادلوں سےمتعلق نوٹیفکیشن معطل



(ملک اشرف)لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب حکومت کو کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں تقرریاں کرنے سے روک دیا۔

لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس طارق سلیم شیخ نے پنجاب حکومت کی تقرریوں کے خلاف درخواست پر 3 صفحات پر مشتمل تحریری حکم جاری کردیا۔

حکم نامے میں عدالت نے جواب دہندگان کو 17 ستمبر تک جواب جمع کروانے کا بھی حکم دے دیا۔

عدالتی حکم نامے کے مطابق جواب دہندگان کیس کی اگلی سماعت تک کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں کوئی تقرری نہیں کر سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: بہاولپور میں ٹول پلازہ پر تیز رفتار ٹریلر نےکھڑے ٹریلر کو ٹکر مار دی، 3 افراد جاں بحق

یاد رہے کہ درخواستگزار نکشب چودھری نے اپنی اپیل میں مؤقف اپنایا تھا کہ پنجاب حکومت کے پاس کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں تبادلوں کے ذریعے تقرریاں کرنے کا اختیار نہیں ہے۔

انہوں نے استدعا کی تھی کہ لاہور ہائی کورٹ پنجاب حکومت کی جانب سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں کی گئی تقرریاں کالعدم قرار دے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں