Wednesday, December 25, 2024
ہومPakistanپنجاب میں 2 ماہ کا ریلیف دے رہے ہیں، تیسرے مہینے کیا...

پنجاب میں 2 ماہ کا ریلیف دے رہے ہیں، تیسرے مہینے کیا ہوگا؟ شرجیل انعام میمن


شرجیل انعام میمن — فائل فوٹو

سندھ کے سینئر وزیر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ بڑے بھائی پنجاب میں 2 ماہ کا ریلیف دے رہے ہیں، تیسرے مہینے کیا ہو گا؟

شرجیل انعام میمن نے کراچی میں پریس کانفرنس سے گفتگو کی۔

ان کا کہنا ہے کہ پنجاب کی وزیر اعلیٰ کی تنقید سن کر بہت افسوس ہوا، پاکستان کی سستی بجلی تھرپارکر کے کوئلے سے ملے گی، تھرپارکر سے بجلی نیشنل گرڈ میں جا رہی ہے، وفاق نے بجلی کے ریٹ پورے پاکستان میں بڑھائے اور آپ نے بجلی سستی صرف پنجاب میں کی۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی حکومت وفاق میں ہے، چھوٹے بھائی نے ملک بھر میں بجلی کے بل بڑھائے اور بڑا بھائی صرف پنجاب میں 2 ماہ کا ریلیف دے رہا ہے، تیسرے مہینے کیا ہو گا؟

شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ لیڈر شپ وہ ہوتی ہے جو لانگ ٹرم پلاننگ دیتی ہے، لیڈر کے پاس وژن، دماغ، عقل اور سمجھ ہوتی ہے، شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا وژن تھا اور جن کو سوچ سمجھ ہے وہ آصف علی زرداری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تھرپارکر کا کوئلہ آپ دو سو سال تک ایکسپورٹ کرسکتے ہیں، سندھ حکومت نے سینکڑوں ارب روپے تھرکول پروجیکٹ کے لیے دیے، جس سے سندھ حکومت کو فائدہ نہیں ہونا تھا فائدہ عوام کا تھا لیکن بے نظیر بھٹو کی حکومت کو سازش کے تحت ختم کیا گیا، اس کے بعد ن لیگ کی حکومت آئی اور تھرکول پروجیکٹ بند کر دیا۔

پیپلز پارٹی کے رہنما کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ سستی بجلی تھرکول پلانٹ سے ملے گی، ہم ایسے پروجیکٹ کررہے ہیں کہ پورے پاکستان کو سستی بجلی ملے، ہم باتیں نہیں کام کررہے ہیں، ہم ہرچیز کا جواب دے سکتے ہیں۔ آپ ہم سے پلان لیں ہم آپ کو پلان بنا کر دے رہے ہیں، اب وفاقی حکومت اس نتیجے پر پہنچی ہے مزید بجلی تھرپارکر کے کوئلے سے بنائی جائے گی۔

شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اس طرح کی سیاست کسی نے نہیں کی جو پی ٹی آئی نے کی ہے، بانیٔ پی ٹی آئی روز بروز بے نقاب ہوتے جا رہے ہیں چیزیں سامنے آرہی ہیں، وہ ممالک فارن فنڈنگ سے پیسے دے رہے تھے جن سے ملکرسازش ہورہی تھی۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے اپنی سیاست کے لیے پاکستان کی سالمیت کو داو پر لگایا، پی ٹی آئی کی قیادت گھناونی سازشوں میں ملوث ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ثاقب نثار نے بھی سہولت کاری کا کردار ادا کیا، انہیں پاکستان آنا چاہیے، انہوں نے بانیٔ پی ٹی آئی کو جتوانے کی ہر ممکن کو شش کی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں