Friday, December 27, 2024
ہومPakistanپنجاب کابینہ کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے امور قانون سازی و نجکاری کا...

پنجاب کابینہ کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے امور قانون سازی و نجکاری کا اہم اجلا س 20سفارشات پر بحث



لاہور  ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمان کی زیر صدارت کابینہ کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے امور قانون سازی و نجکاری کا گیارہواں اجلا س سول سیکرٹریٹ دربار ہال میں  ہوا جس میں صوبائی وزیر برائے لوکل گورنمنٹ ذیشان رفیق اور وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں مختلف محکموں کی جانب سے 20سفارشات زیر بحث لائی گئیں ۔ تعلیمی نصاب ، اساتذہ کی تربیت اور کارکردگی کے جائزے کے لیے ایجوکیشن اتھارٹی کے قیام کی منظوری اور سکول مینجمنٹ کونسل پالیسی 2024 کا جائزہ لیتے ہوئے وزیر خزانہ نے محکمہ سکول ایجوکیشن کو ہدایت کی کہ وہ سرکاری سکولوں میں عدم موجود سہولیات کی فوری فراہمی کے لیے قابل عمل میکانزم ترتیب دیں۔ اساتذہ کی کمی کو پورا کرنے کے لیے مستقل بنیادوں پر بھرتیوں تک انٹرنز کی خدمات سے استفادہ کیا جائے ۔ای ٹینڈرنگ اور قوائد و ضوابط کی پابندی خود محکموں کے مفاد میں ہے اسے کسی طور نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔پیپرا رولز اور ٹیکسز سے استثنی مسئلے کا حل نہیں ہے۔سکولوں کو انفراسٹرکچر کی جلد از جلد فراہمی کے لیے پیپرا اور محکمہ خزانہ کی مشاورت سے رکاوٹوں کی دوری کو یقینی بنایا جائے ۔

محکمہ صحت کی جانب سے پنجاب میڈیکل اینڈ ہیلتھ انسٹیٹیوشنز کے ترمیمی آرڈیننس 2024 اور نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف  کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ ایکٹ 2024 کی منظوری دیتے ہوئے صوبائی وزیر نے بتایا کہ کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ انسٹیٹیوٹ کو پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ کی طرز چلایا جائے گا۔انسٹیٹیوٹ کا بورڈ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی قیادت میں تشکیل دیا جائے گا۔ اجلاس میں ایگری کلچر ڈیپارٹمنٹ اور زرعی شعبہ میں کام۔کرنے والی این جی آوز فوڈ سیکیورٹی  اینڈ ایگری کلچر سینٹر آف ایکسیلینس (فیس) اور با خبر کسان کے مابین فیلڈ آفیسرز کی تربیت اور زرعی سرگرمیوں کو متاثر کرنے والے موسمی تغیرات سے بروقت آگاہی کے لیے  ایم او یوز کا بھی جائزہ لیا گیا۔

صوبائی وزیر نے امید ظاہر کی کہ این جی اور کے ساتھ اشتراک زرعی شعبہ کی ترقی کے لیے سود مند ثابت ہو گا۔

وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ سکول ایجوکیشن اپنی سپینڈنگز کو بڑھائے اور قواعد و ضوابط کی پابندی کو یقینی بنائے۔  قوانین سسٹم کی بہتری کے لیے بنائے جاتے ہیں نا کہ سٹیک ہولڈرز کی مشکلات میں اضافے کے لیے ۔ نواز شریف انسٹیٹیوٹ  آف کینسر  ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ کا انتظام حکومت پنجاب خود سنبھالے گی۔کینسر ہسپتال مسلم لیگ (ن )کی حکومت کا پنجاب کے لیے ایک اور فقید المثال منصوبہ ہو گا ۔

صوبائی وزیر برائے سکول ایجوکیشن نے اجلاس کو محکمہ سکول ایجوکیشن میں ہونے والی ریفارمز سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ محکمہ سکول ایجوکیشن اپنے بجٹ کے ساتھ پورا انصاف کر رہا ہے ۔اخراجات میں بدعنوانیوں کو کنٹرول کیا جا رہا ہے۔ موجودہ حکومت پچھلے سال کی نسبت آدھی قیمت میں کتابیں چھپوا رہی ہے۔ محکمہ سکول ایجوکیشن سرکاری سکولوں میں میسنگ فیسیلیٹز کے لیے ڈویلپمنٹ پارٹنرکی خدمات حاصل کر رہا ہے ۔
اجلاس میں محکمہ قانون کو پنجاب آلٹرنیٹ ڈسپیوٹ ریزولیوشن ترمیمی بل 2024 اور  محکمہ سوشل ویلفئیر کو پنجاب سینئر سیٹیزنز بل 2024 کی بھی منظوری دی گئی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں