Wednesday, January 1, 2025
ہومPakistanپٹرول سستا! سیاسی گہماگہمی کے دوران حکومت نے خوشخبری سنا دی

پٹرول سستا! سیاسی گہماگہمی کے دوران حکومت نے خوشخبری سنا دی


(اویس کیانی) حکومت کی جانب سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی کر دی گئی۔ 

ذرائع کے مطابق سیاسی گہما گہمی کے درمیان ہی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے بڑا فیصلہ کیا ہے،حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمتوں میں 10 روپے کی کمی کی گئی جبکہ ڈیزل کی قیمت بھی 13 روپے 6 پیسے کم ہوگئی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ مٹی کا تیل 11 روپے 15 پیسے فی لیٹر سستا کردیا گیا ہے  جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 12 روپے 12 پیسے کمی کی گئی ہے۔

 واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : مولانا فضل الرحمان پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں