Saturday, January 4, 2025
ہومPakistanچینی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے: گورنر پنجاب

چینی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے: گورنر پنجاب



لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ چینی سرمایہ کاروں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے چینی قونصلیٹ کا دورہ کیا اور چینی قونصل جنرل ژاوشیریں سے ملاقات کی، گورنر پنجاب اور چینی قونصل جنرل نے پاکستان اور چائنہ کے درمیان تعاون اور دوستی کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چائنہ کے درمیان غیر متزلز دوستی کی طویل تاریخ ہے، دونوں ممالک کے درمیان محبت اور اعتماد کا گہرا رشتہ ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ بے مثال دوستی آنے والی نسلوں میں اسی طرح بلکہ اس سے بھی زیادہ مضبوطی سے منتقل ہو رہی ہے، پاک چین دوستی کے لئے مل کر مثبت کردار ادا کرتے رہیں گے، چینی سرمایہ کاروں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔چینی قونصل جنرل نے گورنر پنجاب کو ضلع اٹک میں ترقیاتی کاموں کے لئے 40 لاکھ روپے کا چیک بھی دیا، اس رقم کا اعلان چینی قونصل جنرل نے سردار سلیم حیدر خان سے گورنر ہاو¿س میں ملاقات کے دوران کیا تھا۔سلیم حیدر خان نے کہا کہ اس رقم سے کمیونٹی کے تعاون سے اٹک میں ایک ڈسپنسری قائم کی جائے گی، ڈسپنسری کے قیام سے علاقے کے غریب لوگوں کے لئے علاج معالجہ کی بہت بڑی سہولت پیدا ہو گی۔
گورنر پنجاب سلیم حیدر خان نے چینی قونصل جنرل ژاو شیریں کے خیر سگالی جذبے کا شکریہ ادا کیا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں