Thursday, December 26, 2024
ہومPakistanڈیجیٹل کرنسی میں نقصان ہوا تو ماں بیٹے نے 10 ہزار ڈالر...

ڈیجیٹل کرنسی میں نقصان ہوا تو ماں بیٹے نے 10 ہزار ڈالر زحاصل کرنے کیلئے بچہ اغواء کر لیا اور پھر۔۔۔



گوجرانوالہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) فیصل آباد میں ڈیجیٹل کرنسی میں نقصان ہونے پر ملزم نے ماں کے ساتھ مل کر بچہ اغوا ءکر لیا مگر پھر پولیس نے کامیاب ایکشن کرتے ہوئے بچہ بازیاب کروا لیا۔

نجی ٹی وی” دنیا نیوز” کےمطابق ملزم کاظم نے اپنی والدہ کے ساتھ مل کر صدر کے علاقے سے 7 سالہ بچہ اغوا ءکر لیا اور والدین سے 10 ہزار ڈالرز تاوان طلب کیا، والدین نے ملزمان کو 5 ہزار ڈالزر تاوان دے دیا تاہم پولیس نے بچے کو بازیاب کروانے کے بعد ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو ڈیجیٹل کرنسی میں 30 لاکھ کا نقصان ہوا تھا جس کو بھرنے کیلئے اس نے والدہ کیساتھ مل کر اغوا ءکی واردات انجام دی، پولیس نے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں