Tuesday, January 7, 2025
ہومPakistanکارکنوں اور رہنماوں کیخلاف مقدمات سیاسی ہیںرعایت نہیں انصاف چاہتے ہیںفیصل چوہدر

کارکنوں اور رہنماوں کیخلاف مقدمات سیاسی ہیںرعایت نہیں انصاف چاہتے ہیںفیصل چوہدر



(ارشادقریشی) پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے وکیل فیصل چودھری نے کہاہے کہ ہمارے کارکنوں اور رہنماوں کیخلاف تمام مقدمات سیاسی ہیں،حکومت سے مذاکرات میں رعایت نہیں بلکہ انصاف چاہتے ہیں۔  

  وکیل بانی پی ٹی آئی فیصل چوہدری نے میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ عمران خان  کے تمام مقدمات سیاسی بنیادوں پر بنائے گے ہیں،ان مقدمات میں کوئی حقیقت نہیں،ہمارے کارکنوں اور رہنماوں کے خلاف تمام مقدمات سیاسی ہیں،بانی پی ٹی آئی نے مذکرات میں سانحہ 9 مئی اور 26 نومبر احتجاج پر جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ دہرایا ہے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے 21 اسیران کو ضمانیں ملی ہیں،پنجاب میں 99 فیصد رہا ہوچکے ہیں۔

انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ آ ئی ایس پی آر کا موقف درست نہیں،طالبان سٹیلمینٹ پر جنرل باجوہ نے اسٹریٹجی دی تھی،بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے افغانستان کا مسئلہ مزاکرات سے حل ہوگا،سپیشل وفد کابل بھیجتے ہیں اور دوسری طرف بمباری کرتے ہیں

ان کا کہنا تھا کہ ملٹری عدالتوں سے سزائیں متنازعہ ہے،ان ٹرائلز میں انصاف ہوتا نظر نہیں آتا،ان ٹرائلز میں شفافیت کا عنصر غائب ہوتا ہے،پاکستان کے آئین کی حفاظت کی جائے اور ہیومن رائٹس کا خیال رکھا جائے۔

وکیل عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم مزاکرات میں رعائیت نہیں مانتے ہم انصاف مانگتے ہیں،ہمارے لیڈر کی سیاسی ٹارگٹنگ ہورہی ہے،ہم حکومت کی سنجیدگی دیکھنے کے لیے 31 جنوری کی ڈیڈ لائن دے رہے ہیں،

ہم 2 تاریخ کو مزاکرات میں شریک ہوں گے،2 ڈو ایبل مطالبے ہیں، ہم 26 ویں ترمیم کی واپسی اور  لیکن مینڈیٹ چوری کے مطالبے سے پیچھے ہٹے ہیں

انہوں نے کہا کہ پارا چنار کے معاملے پر بانی پی ٹی آئی نے فوری مسئلہ حل کرنے کی ہدایات دی ہیں،پارا چنار کا معاملہ سندھ اور بلوچستان پھیل رہا ہے،اس کو انسانی بنیادوں پر حل کرنا چاہئے ،سندھ حکومت کے اقدامات کی مذمت کرتے ہیں

فیصل چوسھری کا مزید کہناتھا کہ بانی پی ٹی آئی پورے عزم کے ساتھ کھڑے ہیں،ہماری پارٹی کا فرض ہے کہ بانی پی ٹی آئی رہائی کے لیے سنجیدہ کوششیں کی جائیں۔ 

یہ بھی پڑھیں : دھرنوں کیخلاف کارروائی کرنے جا رہے ہیں، کچھ لوگ ناراض ہوں گے: مراد علی شاہ     





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں