Monday, January 6, 2025
ہومPakistanکالعدم جماعتوں کو قربانی کی کھالیں جمع کرنے کی اجازت نہیں: محکمہ...

کالعدم جماعتوں کو قربانی کی کھالیں جمع کرنے کی اجازت نہیں: محکمہ داخلہ



(قیصر کھوکھر ) محکمہ داخلہ نے کہا ہے کہ کالعدم جماعتوں کو قربانی کی کھالیں جمع کرنے کی اجازت نہیں ہے ، اگر ایسی جماعت یا تنظیم کا کوئی رکن کھالیں جمع کرتے پکڑا گیا تو  سخت کارروائی ہوگی۔ 

تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ نے قربانی کی کھالیں جمع کرنے کیلئے ہدایات جاری کر دیں، جاری کردہ ہدایات میں محکمہ داخلہ نے کہا ہے کہ صرف رجسٹرڈ فلاحی تنظیمیں اور ڈی سی سے این او سی لینے والے کھالیں جمع کرسکتے ہیں ، کالعدم جماعتوں کو کسی صورت بھی کھالیں جمع کرنے کی اجازت نہیں، کھالیں جمع کرنیوالے تنظیموں کی سخت مانیٹرنگ کریں گے۔ 
محکمہ داخلہ کے مطابق کالعدم جماعت یا اس کا کوئی رکن کھالیں جمع کرتا پکڑا گیا تو  اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہوگی، فلاحی تنظیمیں ڈی سی سے اجازت نامہ لے کر ہی کھالیں جمع کر سکتی ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: وزیرداخلہ کا جی نائن مرکز میں تھانہ کراچی کمپنی کا اچانک دورہ، حالت زار دیکھ کر برہم





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں