Tuesday, January 7, 2025
ہومPakistanکر اچی میں تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلیں رہیں گے سندھ...

کر اچی میں تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلیں رہیں گے سندھ حکومت کااعلان



کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ حکومت نے اعلان کیا ہے کہ صبح تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے معمول  کے مطابق کھلیں گے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں جاری امن و امان کی صورت حال کے پیش نظر سوشل میڈیا پر خبریں زیر گردش تھیں کہ سندھ حکومت اور کمشنر کراچی نے تعلیمی اداروں کی تعطیلات میں توسیع کا اعلان کردیا ہے۔

صوبائی حکومت کے ترجمان نے واضح کیا کہ سندھ بھر میں تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے  معمول کے مطابق کھلیں گے۔ترجمان نے کہا کہ 31 دسمبر 2024 کو موسم سرما کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد سکولز میں یکم جنوری 2025 کو تدریسی عمل بحال رکھا جائے گا۔واضح رہے کہ کراچی میں جاری مذہبی جماعت کے دھرنوں کیخلاف کریک ڈاؤن اور اہلسنت والجماعت کے احتجاج کے باعث شہر میں بے یقینی صورت حال ہے۔پارا چنار اور کرم کے حوالے سے دھرنا دینے والی مذہبی جماعت نے کریک ڈاؤن کے بعد نمائش سمیت پانچ مقامات پر دوبارہ دھرنا شروع کردیا ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں