Tuesday, January 7, 2025
ہومPakistanکراچی اور پشاور کے مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ کی اسپیڈ شدید متاثر

کراچی اور پشاور کے مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ کی اسپیڈ شدید متاثر


کراچی اور پشاور کے مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ کی رفتار شدید متاثر ہونے کی شکایات سامنے آئی ہیں۔

صارفین کے مطابق کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد، گلشن اور کارساز کے کئی مقامات پر انٹرنیٹ اسپیڈ متاثر ہے۔

صارفین کا کہنا ہے کہ کئی علاقوں میں وائی فائی سروس میں بھی خلل آرہا ہے۔

دوسری جانب پشاور کے مختلف علاقوں میں بھی انٹرنیٹ سروس کی سست روی کے باعث صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔

صارفین کا کہنا ہے کہ براؤزنگ اور ڈاؤن لوڈنگ میں مسائل کا سامنا ہے، انٹرنیٹ سست ہونے سے آن لائن کاروبار کرنے والے بھی پریشان ہیں۔

پشاور میں صارفین کا کہنا ہے کہ وائس نوٹ، تصاویر، ویڈیو اپلوڈنگ اور ڈاؤن لوڈنگ میں مشکلات ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں