Tuesday, December 31, 2024
ہومPakistanکراچی ایئرپورٹ سگنل دھماکا، تحقیقات میں اہم پیشرفت

کراچی ایئرپورٹ سگنل دھماکا، تحقیقات میں اہم پیشرفت



کراچی ایئرپورٹ سگنل پر گذشتہ روز ہونے والے دھماکے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، تفتیشی حکام نے حملے اور حملہ آور سے متعلق معلومات اکٹھی کرلیں۔

تفتیشی حکام کے مطابق حملہ آور نے ایئر پورٹ کے اطراف کی ریکی کی، حملے کا روٹ پلان تفتیش میں معلوم ہوا ہے۔

تفتیشی حکام کے مطابق حملہ آور ماڈل کالونی سے ایئرپورٹ سگنل پر پہنچا، اس نے اس سے قبل کراچی کے مختلف علاقوں میں قیام کیا۔

تفتیشی حکام کے مطابق چینی باشندے بنکاک سے کراچی گزشتہ رات 10 بجے پہنچے تھے، حملے آور نے سگنل کے قریب گاڑی حملے سے چند منٹ پہلے روکی۔

حکام کے مطابق ایئرپورٹ سگنل حملے میں استعمال ہونے والی گاڑی کی رجسٹریشن 5 دسمبر کو ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ رات کراچی ایئرپورٹ کے قریب دھماکے میں 2 غیرملکیوں سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں