Tuesday, January 7, 2025
ہومPakistanکراچی سمیت سندھ بھر میں موسم کل بھی گرم رہنے کا امکان

کراچی سمیت سندھ بھر میں موسم کل بھی گرم رہنے کا امکان



 کراچی (ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات نے سندھ بھر میں کل بھی موسم گرم رہنے کی پیش گوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق کراچی سمیت صوبے بھر میں موسم کل تک گرم رہنے کا امکان ہے، بالائی اور وسطی سندھ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 سے 42 ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔

اسی طرح زیریں سندھ (بشمول کراچی) میں پارہ 37 سے 39 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے، کراچی میں سمندری ہوائیں بند ہونے کے سبب موسم گرم و مرطوب ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 42 فیصد تک بڑھنے کے سبب اصل درجہ حرارت سے زائد گرمی محسوس کی جارہی ہے۔
کراچی کا حالیہ درجہ حرارت 33.4 ڈگری سینٹی گریڈ ہے شام کے وقت سمندر کی بند ہوائیں فعال ہونے کا امکان ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں