Sunday, January 5, 2025
ہومPakistanکراچی: ضلع شرقی این اے 236 عسکری فیز فور میں تاحال پولنگ...

کراچی: ضلع شرقی این اے 236 عسکری فیز فور میں تاحال پولنگ شروع نہ ہوسکی



کراچی میں ضلع شرقی کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 236 عسکری فیز فور میں تا حال پولنگ شروع نہ ہو سکی، پولنگ کا عملہ نہ پہنچنے کے سبب پولنگ کا عمل شروع نہیں ہوا۔

پولنگ اسٹیشن پر بڑی تعداد میں ووٹرز پولنگ شروع ہونے کا انتظار کر رہے ہیں، خصوصی افراد کی بڑی تعداد بھی پولنگ اسٹیشن کے باہر موجود ہے۔

 عسکری فور میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 5 ہزار ہے، اس حلقے سے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار مزمل قریشی، جماعت اسلامی کے اسامہ رضی، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ محمد عالمگیر خان ، ایم کیو ایم پاکستان کے حسان صابر  اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی پروین بشیر کے درمیان مقابلہ ہے۔

Pakistan election 2024 | Election 2024 Constituencies | Election 2024 candidates |





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں