Saturday, December 28, 2024
ہومPakistanکراچی، شارع فیصل آج رات ٹریفک کیلئے بند

کراچی، شارع فیصل آج رات ٹریفک کیلئے بند


فائل فوٹو

کراچی کی شارع فیصل آج رات 2 بجے سے صبح 5 بجے تک عام ٹریفک کیلئے بند رہے گی۔

ٹریفک پولیس کے مطابق ڈرگ روڈ سے کارساز تک دونوں اطراف کی سڑکیں بند رہیں گی، جبکہ کارساز سے حسن اسکوائر اور حبیب رحمت اللّٰہ روڈ بھی بند ہوگا۔

ایئرپورٹ سے ٹریفک کو کارساز روڈ اور اسٹیڈیم جانے کی اجازت نہیں ہوگی، ڈرگ روڈ سے راشد منہاس روڈ، ملینیم سے نیپا کا راستہ اختیار کریں۔

ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ بلوچ کالونی پل کے نیچے سے شہید ملت روڈ، حسن اسکوائر کا راستہ اختیار کریں، نیپا سے راشد منہاس روڈ، ڈرگ روڈ کا راستہ اختیار کریں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ عوام زحمت اور پریشانی سے بچنے کیلئے متبادل راستہ اختیار کریں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں