Saturday, December 28, 2024
ہومPakistanکراچی، وائٹ کرولا گینگ کے 2 ملزمان گرفتار

کراچی، وائٹ کرولا گینگ کے 2 ملزمان گرفتار


فائل فوٹو

کراچی میں گڈاپ سٹی پولیس نے سپرہائی وے پر خراب ہونے والی گاڑیوں سے لوٹ مار کرنے والے وائٹ کرولا گینگ کے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی ملیر کے مطابق گڈاپ سٹی پولیس نے سپرہائی وے، انصاری پل پر کارروائی کرتے ہوئے لوٹ مار میں ملوث وائٹ کرولا گینگ کے 2 ملزمان پکڑ لیے۔

ملزمان سپر ہائی وے پر خراب ہونے والی گاڑیوں میں سوار افراد سے لوٹ مار کرتے تھے۔

ملزمان نے گڈاپ سٹی، میمن گوٹھ، سائٹ سپرہائی وے، نوری آباد میں وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔

گرفتار ملزمان سے وائٹ کرولا اور اسلحہ برآمد کرلیا۔ گرفتار ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں