Friday, December 27, 2024
ہومPakistanکراچی:سائٹ سے 5 روز قبل ملنے والی لاش کا معمہ حل ہو...

کراچی:سائٹ سے 5 روز قبل ملنے والی لاش کا معمہ حل ہو گیا



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سائٹ سپر ہائی وے سے 5روز قبل ملنے والی لاش کی شناخت کرلی گئی۔ پولیس نے قتل میں ملوث2ملزمان کو گرفتار بھی کرلیا۔ واقعہ غیرت کے نام پر پیش آیا۔

پولیس حکام کے مطابق 4 جولائی کو سائٹ سپر ہائی وے کے علاقے خادم گوٹھ میں جھاڑیوں سے لاش ملی تھی جس کی شناخت بعد میں یوسف کے نام سے کی گئی۔ پولیس نے تحقیقات کا آغاز کیا تو قاتل ماجد اور اس کے ساتھی کو گرفتار کرلیا۔ابتدائی تفتیش میں ملزم ماجد نے بتایا کہ وہ اور مقتول آپس میں رشتے دار ہیں اور اس نے غیرت کے نام پر یوسف کو قتل کیا۔ اس نے یوسف کو دھوکے سے خادم گوٹھ بلایا اور قتل کرکے لاش جھاڑیوں میں پھینک کر فرار ہوگیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے میں ایک اور ملزم بھی شامل تھا جس کی تلاش میں مختلف مقامات پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔ جلد ہی اسے بھی گرفتار کرلیا جائے گا ۔ 





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں