Thursday, December 26, 2024
ہومPakistanکمیٹی بالکل بااختیار ہے لیکن فیصلے بانئ پی ٹی آئی نے کرنے...

کمیٹی بالکل بااختیار ہے لیکن فیصلے بانئ پی ٹی آئی نے کرنے ہیں: اسد قیصر


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر—فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے کہ کمیٹی بالکل بااختیار ہے لیکن فیصلے بانئ پی ٹی آئی نے کرنے ہیں۔

جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ مذاکرات میں پہلا مطالبہ بانئ پی ٹی آئی سے ملاقات ہے، ملاقات کے لیے مناسب ماحول دیا جائے جس میں مشاورت ممکن ہو۔

انہوں نے کہا کہ بانئ پی ٹی آئی کے بغیر کوئی بھی بات چیت بے معنی رہے گی۔

پی ٹی آئی کے رہنما کا مزید کہنا ہے کہ سینیٹ الیکشن خیبر پختون خوا کا بنیادی حق ہے، مخصوص نشستیں اور سینیٹ الیکشن ہمارا مطالبہ ہے۔

اسد قیصر نے یہ بھی کہا کہ ملٹری کورٹس کے فیصلے کے خلاف ہر فورم پر جائیں گے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں