Saturday, January 4, 2025
ہومPakistanکوئٹہ:کان کنوں کی قیمتی جانوں کے ضیاع پر وفاقی وزیرداخلہ کا اظہار...

کوئٹہ:کان کنوں کی قیمتی جانوں کے ضیاع پر وفاقی وزیرداخلہ کا اظہار افسو س



( اویس کیانی ) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کوئٹہ کے کوئلے کی کان میں دم گھٹنے سے 11 کان کنوں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے۔ 

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نےکہا ہے کہ افسوسناک واقعہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی رنج ہوا ہے، جاں بحق افراد کے لواحقین سےدلی ہمدردی اور ان کے غم میں برابر کےشریک ہیں،اللہ تعالٰی سوگوارخاندانوں کو صبر جمیل عطافرمائے۔

یاد رہے کہ اس واقعے میں جاں بحق ہونے والے تمام  11 افرادکا تعلق خیبر پختونخواہ کے ضلع شانگلہ سے ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ، کوئلے کی کان میں دم گھٹنے سے 9کانکنوں سمیت 11افراد جاں بحق





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں