Wednesday, December 25, 2024
ہومPakistanگجرات مسافر بس ہوٹل میں گھسنے سے گیس پائپ لائن پھٹ گئی...

گجرات مسافر بس ہوٹل میں گھسنے سے گیس پائپ لائن پھٹ گئی 3 جاں بحق 12 زخمی



(رانا شہزاد) گجرات میں مسافر بس ٹریکٹر ٹرالی کو بچاتے ہوئے ہوٹل میں گھس گئی، اس کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔ حادثے میں 3 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق لاہور سے راولپنڈی جانیوالی بس یوٹرن پر ٹریکٹر سے ٹکرا کر ہوٹل میں جا گھسی جس سے وہاں موجود گیس لائن پھٹنے سے آگ بھڑک اٹھی۔

آتشزدگی کے باعث بھی متعدد افراد جھلس کر زخمی ہوئے۔ زخمیوں اور جھلسنے والوں میں سے متعدد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: رشوت لینے والے سرکاری ملازم کو عبرت ناک سزا مل گئی، ویڈیو وائرل

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد میں 55 سالہ غلام قادر، 30 سالہ اظہر اور 55 سالہ شیر علی شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں رخسانہ، شبینہ، طاہر، طارق، اکرام، منور، محمد افضل، فخر،علی حسن، جنید اور صادق شامل ہیں۔

ریسکیو 1122 نے جاں بحق اور زخمیوں کو عزیز بھٹی ہسپتال منتقل کردیا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں