Tuesday, January 7, 2025
ہومPakistanگنڈاپور صاحب آپکی بھی الٹی گنتی شروع ہوچکی، عظمیٰ بخاری

گنڈاپور صاحب آپکی بھی الٹی گنتی شروع ہوچکی، عظمیٰ بخاری


فوٹو: فائل

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے علی امین گنڈاپور کے دھمکی آمیز بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ گنڈاپور صاحب آپکی بھی الٹی گنتی شروع ہوچکی ہے۔ 

انکا کہنا تھا کہ 9 مئی کے مقدمات میں اشتہاری شخص ہمیں دھمکیاں دے رہا ہے، تین دن قبل یہی علی مین گنڈاپور وزیراعظم کے سامنے منتیں کر رہے تھے۔ آج وہی وفاق اور پنجاب کو دھمکیاں دے رہے ہیں۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ وفاق اور پنجاب کو دھمکیاں دینے کی بجائے اپنے صوبے کے عوام کا سوچیں۔

انہوں نے کہا کہ آپ چوری شدہ مینڈیٹ پر شارٹ ٹرم وزیراعلیٰ ہیں، آپ کا لیڈر آج چار مقدمات میں مجرم ثابت ہو چکا ہے۔ گنڈاپور صاحب آپکی بھی الٹی گنتی شروع ہوچکی ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں