گوجرانوالہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) موٹر سائیکل سوار افراد کی فائرنگ سے رکشہ میں سوار لڑکی جاں بحق ہوگئی، ملزم لڑکی سے شادی کرنا چاہتا تھا، انکار پر اسے قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ لدھیوالہ میں پیش آیا، جہاں لڑکی رکشے میں جا رہی تھی، موٹر سائیکل سوار نے اپنے بھائی کے ساتھ مل کر رکشے پر فائرنگ کردی، فائرنگ سے لڑکی موقع پر جاں بحق ہوگئی۔
لڑکی کے والد کا کہنا ہے کہ ملزم بیٹی سے زبردستی شادی کرنا چاہتا تھا، انکار پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے ملنے والے شواہد کی روشنی میں تحقیقات جاری ہیں، دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔