Monday, December 23, 2024
ہومPakistanگورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی ایک بار پھر وزیراعلیٰ علی...

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی ایک بار پھر وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کو گورنر ہاؤس آنے کی دعوت



پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ایک بار پھر وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کو گورنر ہاؤس آنے کی دعوت دے دی۔مالاکنڈ میں تقریب سے خطاب میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وفاق اور صوبے کے درمیان پل کا کردار ادا کروں گا، فی الحال مالاکنڈ ڈویژن ٹیکس دینے کے قابل نہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کو ایک بار پھر گورنر ہاؤس آنے کی دعوت دیتا ہوں، وہ نہیں آسکتے تو میں وزیراعلیٰ ہاؤس جانے کو تیار ہوں۔سیاسی مقابلے الیکشن میں کریں گے۔ اب وقت کارکردگی کا ہے، صوبے کے حقوق کےلیے وزیر اعلیٰ کے ساتھ ہر وقت ملنے کو تیار ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ گورنر راج نہیں لگائیں گے۔ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) جمہوریت پر یقین رکھتی ہے۔ وزیراعلیٰ بجلی کمپنیوں پر قبضے کی بات نہ کریں، میرا وفاق کو مشورہ ہے کہ بجلی کی تینوں کمپنیاں صوبے کے حوالے کر دیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں