Wednesday, December 25, 2024
ہومPakistanگورنر پنجاب وزیر اعلیٰ سندھ ملاقاتبین الصوبائی روابط بڑھانے پر زور

گورنر پنجاب وزیر اعلیٰ سندھ ملاقاتبین الصوبائی روابط بڑھانے پر زور



(حسن علی)گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان سے وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی ملاقات، گورنر پنجاب اور پیپلز پارٹی پنجاب نے وزیر اعلیٰ کا پر جوش استقبال کیا۔

تفصیلات کے مطابق مراد علی شاہ اور سلیم حید خان کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی پاور شیئرنگ کی میٹنگ پر تبادلہ خیال کیاگیا،ملاقات کے دوران بین الصوبائی روابط بڑھانے پر زور دیا گیا۔سردار سلیم حیدر نے کہا کہ امید ہے معاملات مزید بہتری کی طرف جائیں گے،پیپلزپارٹی کی طاقت، کھویا ہوا مقام ،وقار بحال کریں گے، انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو نوجوانوں کے حقیقی معنوں میں لیڈر ہیں،بلاول بھٹو زرداری کو ملک کا اگلا وزیراعظم بنائیں گے۔

پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری شہزاد سعید چیمہ، آصف ہاشمی، رانا فاروق ،اسلم گل،مصباح الرحمن،اورنگزیب برکی،علامہ یوسف اعوان، میاں ایوب ،علی بدر،چوہدری عاطف، نوید چوہدری، امتیاز صفدر ورائچ ، فیصل میر و دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں