Monday, January 6, 2025
ہومPakistanگورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں پروبیشنرز کیلئے اصلاحی تقریب کا انعقاد

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں پروبیشنرز کیلئے اصلاحی تقریب کا انعقاد



لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجاب پروبیشن اینڈ پیرول سروس، ہوم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے”بحالی انصاف، پروبیشن اور پیرول” کے موضوع پر ایک آگاہی سیشن کا انعقاد سائیکالوجی ڈیپارٹمنٹ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے تعاون سے بخاری آڈیٹورم میں کیا گیا۔ سیمینار میں پروبیشنرز کے ساتھ ساتھ جی سی یونیورسٹی کے طلباء نے بھی بھرپور شرکت کی۔

اس موقع پر سیمینار سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین اخوت فاؤنڈیشن امجد ثاقب نے کہا کہ اس طرع کے اصلاحی اور آگاہی سیشن ، مجرموں کی ناگوار زندگی کو بحال کرنے میں ایک اہم کردار ادا کرتے ہیں اس طرح کے سیشن کا انعقاد جاری رہنا چاہیے۔

ڈائریکٹر جنرل پنجاب پروبیشن اور پیرول سروس شاہد اقبال نے سیمینار کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تھیوری اور پریکٹس کے درمیان خلاء کو پُر کرنے کے لیے پنجاب بھر کے اعلیٰ تعلیمی اداروں کے اشتراک سے سرگرمیوں کا اہتمام کر رہے ہیں۔ سیشن کے دوران مختلف شعبوں کے تقریباً 100 طلباء کو خاص طور پر فرانزک سائیکالوجی کے 150 مجرموں کے ساتھ بات چیت کرنے کا موقع فراہم کیا گیا۔ پروبیشن اور پیرول کے بارے میں آگاہی سیشن مختلف اسٹیک ہولڈرز بشمول کمیونٹی ممبران، مجرموں، پروبیشن اور پیرول آفیسرز، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور طلباء کے لیے اہم ہیں۔ یہ اصلاحی سیشن فوجداری نظام انصاف میں عوامی تاثر اور اعتماد کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

ڈائریکٹر جنرل شاہد اقبال کا مزید کہنا تھا کہ آگاہی و اصلاحی سیشن ایک زیادہ باخبر اور معاون کمیونٹی کو فروغ دے سکتے ہیں جس کے نتیجے میں زیادہ مؤثر پروبیشن اور پیرول سسٹم بنتا ہے اور مجرموں کو ان کے اعمال اور بحالی کی ذمہ داری لینے کا اختیار دیتا ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب کی ہدایت پر منعقدہ اصلاحی سیشنز میں شریک پروبیشنرز نے سامعین کے سامنے انھیں دی جانے والی ٹریننگ و دیگر سہولیات کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر پروبیشن آفیسر ماہین صولت، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے شعبہ نفسیات کی چیئرپرسن پروفیسر ڈاکٹر سلمیٰ حسن، سوشل سائنسز اور لاء ڈپارٹمنٹ کے سربراہان، فیکلٹی ممبران ، جی سی یو کے طلباء اور معمولی جرائم میں ملوث افراد  بھی سیشن میں موجود تھے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں