Thursday, December 26, 2024
ہومPakistan گھر جانا عزت سمجھوں گابلیک میل نہیں ہوں گاوزیر اعظم آزاد کشمیر

 گھر جانا عزت سمجھوں گابلیک میل نہیں ہوں گاوزیر اعظم آزاد کشمیر



(حاشر احسن)وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ  سیاسی دھند ختم ہوچکی، سیاسی مطلع صاف ہو گیا،  گھر جانا عزت سمجھوں گا ،بلیک میل نہیں ہوں گا۔ 

 وزیر اعظم آزاد کشمیر نے پریس کانفرنس کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ قانون ساز اسمبلی کے اجلاس کی ریکوزیشن آگئی  ہے،آرڈیننس اتحادی حکومت کی مرضی سے لایا گیا تھا،آرڈیننس  مشروط اجازت دیتا تھا کہ کوئی سڑک بند نہ کرے ،ویژن 2025 کے  منصوبہ جات گیم چینجر ثابت ہوں گے۔  

وزیر اعظم آزادکشمیر  کا کہنا تھا کہ حکومت سستی بجلی اور سستا آتا کا خسارہ پورا کررہی ہے،آٹا اوربجلی پر سبسڈی جاری رہے گی،3روپے بجلی لے کر کسی کو بجلی چوری نہیں کرنے دیں گے۔ 

انوار الحق کا کہنا تھا کہ بھارت کے منہ پر تمانچہ ہےاحتجاج کے دوران خون خرابہ نہیں ہوا،بھارت  کی ساری سرمایہ کاری  ڈوب گئی ہے،مودی ڈاکٹرائن کو شکست دیں گے،میں کبھی تشددکے راستہ کا حامی نہیں رہا،احتجاج کرنے والوں نے بھی مذاکرات کو ترجیح دی۔ 
انہوں نے کہا کہ یہ  پہلا قانون ہے جو  آئینی طور  پر احتجاج کے حق کو تسلیم کرتا تھا،قوانین  معاشرے کو ریگولیٹ کرنے کے لیے ہوتے ہیں،سول سوسائٹی اور عوامی  مطالبہ پر آرڈیننس ختم کردیا،نوجوانوں نے سوشل میڈیا کمپین لانچ  کی  وزیراعظم کا قصور کیا ؟ 

انہوں نے مزیدکہا کہ صرف وزیراعظم کی کوشش سے کرپشن ختم نہیں ہو سکتی،اتحادی حکومت  کی سربراہی کرنا کانٹوں کی راہ ہوتا ہے ،مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی قیادت کا شکر گزار ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: مولانا فضل الرحمان سے چودھری شجاعت کا رابطہ،مدرسہ  بل پر کردار کو سراہا 





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں