Saturday, December 28, 2024
ہومPakistanگیس کمپنی اور نجی کنٹریکٹر میں تنازع، عوام گیس سے محروم

گیس کمپنی اور نجی کنٹریکٹر میں تنازع، عوام گیس سے محروم



کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سوئی سدرن گیس کمپنی اور پرائیویٹ کنٹریکٹر کے درمیان تنازعے کی وجہ سے عوام گیس سے محروم،تفصیلات کے مطابق منظور کالونی کے سیکٹر اے سے ڈی تک کے شہری کئی ماہ سے گیس سے محروم ہیں ، شکایات کے باوجود ایس ایس جی سی ان کا مسئلہ حل کرنے سے گریزاں، علاقہ مکین کہتے ہیں کہ وہ کمپنی کے بلوچ کالونی والے سینٹر میں بھی کئی مرتبہ جا چکے ہیں لیکن وہاں موجود عملہ کہتا ہے کہ یہ مسئلہ حل کرنا ان کے بس کی بات نہیں کیونکہ متعلقہ کنٹریکٹر نے حکم امتناعی حاصل کر رکھا ہے ، ہم نے رپورٹ بنا کے اپنی انتظامیہ کو دے دی ہے ،اب ہماری سینئر منجیمنٹ ہی اس مسئلے کو حل کرے گی ،دوسری جانب ایس ایس جی سی ذرائع کا کہنا ہے کہ منظور کالونی میں لائنیں بہت پرانی ہیں اس وجہ سے کہیں گیس ہے کہیں نہیں ہے ،کمپنی نے بیشتر نئی لائنیں ڈال دی ہیں لیکن ہم کریکشن نہیں کر سکتے کیونکہ کنٹریکٹر نے اسٹے لیا ہوا ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں