Wednesday, January 1, 2025
ہومRegionalفیصل آباد؛ سابق ایم این اے میاں فاروق پر بیٹے کی فائرنگ...

فیصل آباد؛ سابق ایم این اے میاں فاروق پر بیٹے کی فائرنگ بال بال بچ گئے



فیصل آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)فیصل آباد میں سابق ایم این اے میاں فاروق پر بیٹے نے فائرنگ کر دی ہے، تاہم وہ محفوظ رہے۔

نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق سابق ایم این اے پر بیٹے کی جانب سے فائرنگ کی گئی، جس پر میاں فاروق اور ان کے دوسرے بیٹے قاسم فاروق بال بال بچ گئے۔دوسری جانب پولیس کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ملزم فہد نے معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کر دی۔پولیس نے واقعہ کا مقدمہ تھانہ روشن والا میں میاں فاروق کی مدعیت میں درج کر دیا ہے۔

میاں فاروق کے اپنے ایک اور بیٹے معظم سے بھی اختلافات رہے ہیں۔2 ماہ قبل میاں نواز شریف نے میاں فاروق اور ان کے بیٹے معظم میں صلح کروائی تھی۔

میاں محمد فاروق اور ان کے بیٹے میاں قاسم فاروق نے این اے 99 فیصل آباد پانچ سے ٹکٹ کے لیے لیگی قیادت کو درخواست دے رکھی تھی۔

جبکہ دوسرے بیٹے میاں معظم فاروق نے بھی اسی حلقے سے پارٹی سے قومی اسمبلی کا ٹکٹ مانگا، اور دونوں ن لیگ کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں شریک تھے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں