Saturday, January 4, 2025
ہومRegionalقاتل ڈور نے 22 سالہ نوجوان کی زندگی کا چراغ گل کر...

قاتل ڈور نے 22 سالہ نوجوان کی زندگی کا چراغ گل کر دیا



فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) فیصل آباد میں قاتل ڈور نے 22 سالہ نوجوان کی زندگی کا چراغ گل کر دیا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کےمطابق فیصل آباد کے علاقے تھانہ فیکٹری ایریا میں آصف موٹرسائیکل پر کام سے جا رہا تھا کہ ناولٹی پل کے قریب اس کی گردن پر ڈور پھر گئی جس سے اس کا خون اتنی تیزی سے بہا کہ ہسپتال لے جانے سے قبل ہی موت کے منہ میں چلا گیا۔

پولیس نے 22 سالہ نوجوان کی لاش اہل خانہ کے سپرد کر دی، آئی جی پنجاب عثمان انور نے آر پی او فیصل آباد سے رپورٹ طلب کر لی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں