Sunday, January 5, 2025
ہومRegionalلیبیا کشتی حادثہ انسانی سمگلر گرفتار 17 پاسپورٹ برآمد

لیبیا کشتی حادثہ انسانی سمگلر گرفتار 17 پاسپورٹ برآمد



فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )ایف آئی اے فیصل آباد نے کارروائی کے دوران لیبیا کشتی حادثے سے منسلک انسانی سمگلر گرفتار کر کے 17 پاسپورٹ برآمد کر لئے ہیں۔
روز نامہ جنگ کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے فیصل آباد کے عملے نے گزشتہ سال پیش آئے لیبیا کشتی حادثے کے کیس سے منسلک اہم ملزم کو گرفتار کر کے 17 پاکستانی پاسپورٹس برآمد کر لئے جو ملزم نے یورپ انسانی سمگلنگ کے لئے جمع کر رکھے تھے۔ 
ایف آئی اے کے ذرائع کے مطابق ملزم رانا اشفاق احمد کے قبضے سے 17 پاکستانی پاسپورٹ برآمد ہوئے ہیں جو ملزم نے نوجوانوں کو یورپی ممالک سمگل کرنے کے لئے ان سے لئے تھے۔
حکام کے مطابق رانا اشفاق احمد لیبیا کشتی حادثے میں ملوث تیسرے نمبر کا ملزم ہے۔ ملزم پر پاکستان سے زمینی راستے لیبیا، ایران، یونان اور یورپین ممالک انسانی سمگلنگ کا الزام ہے۔
گرفتار ملزم نے نوجوانوں سے زمینی راستے سے یورپ بھجوانے کے لئے لاکھوں روپے وصول کئے۔
اسلام آباد کے رہائشی ملزم رانا اشفاق احمد کو تفتیش کے لئے ایف آئی اے فیصل آباد منتقل کر دیا گیا ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں