Wednesday, January 1, 2025
ہومRegionalچیئرمین پاکستان والی بال فیڈریشن چوہدری محمد یعقوب صاحب ک تاندلیانوالا کا...

چیئرمین پاکستان والی بال فیڈریشن چوہدری محمد یعقوب صاحب ک تاندلیانوالا کا دورہ


فیصل آباد(تصور حسین) چیئرمیں پاکستان والی بال فیڈریشن چوہدری محمد یعقوب نے ڈائریکٹر ٹیکنیکل پاکستان والی بال فیڈریشن، سابقہ کپتان نصیر احمد کے ہمراہ تحصیل تاندلیانوالہ کا دورہ کیا۔ تاندلیانوالہ پہنچنے پر  فیصل آباد والی بال ایسوسی ایشن کے ممبران اور والی بال کے سابقہ کھلاڑیوں کی جانب سے شاندار استقبال۔تفصیلات کے مطابق وائس پریذیڈنٹ ساہیوال والی بال ایسوسی ایشن مہر جاوید اقبال بھوجوآنہ، انٹرنیشنل ریفری سیکرٹری فیصل آباد والی بال ایسوسی ایشن محمد سبطین، محمد اسلم رانجھا، زاہد اقبال سابق انٹرنیشل کھلاڑی اور دیگر نے گرمجوشی سے چیئرمین پاکستان والی بال فیڈریشن چوہدری محمد یعقوب صاحب کا استقبال کیا۔ 


چوہدری محمد یعقوب صاحب نے تاندلیانوالہ والی بال ایسوسی ایشن کے آفس کا وزٹ کیا اور تاندلیانوالہ والی بال ایسوسی ایشن کی علاقہ میں والی بال کے فروغ کے لئے کی جانے والی کاوشوں جو سراہا۔اس کے بعد چوہدری محمد یعقوب صاحب اور نصیر احمد نے تاندلیانوالہ میں منعقد ہونے والے آل پاکستان اوپن والی چال ٹورنامنٹ میں بطور مہمان خصوص شرکت کی جہاں پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں