Monday, December 23, 2024
ہومRegionalایک کروڑ 80لاکھ مالیت کے زیورات چرانے والی ملازمہ گرفتار

ایک کروڑ 80لاکھ مالیت کے زیورات چرانے والی ملازمہ گرفتار



فیصل آباد (ویب ڈیسک) پولیس نے گھر سے ایک کروڑ 80 لاکھ روپے مالیت کے زیورات چرانے والی نوکرانی کو گرفتار کر لیا ہے،  ملزمہ کی نشاندہی پر چوری شدہ زیوارت بھی برآ مد کر لیے گئے۔

پولیس کے مطابق النجف کالونی کے رہائشی محمد زبیر نامی شخص نے پولیس کو درخواست دی تھی کہ اس کی بہو کے 65 تولے کے زیورات گھر سے چوری ہوگئے جن کی مالیت ایک کروڑ 80 لاکھ روپے ہے۔

درخواست گزار نے کہا کہ انہیں اپنی گھریلو ملازمہ سحر فاطمہ پر شک تھا جس نے ابتدائی پوچھ گچھ کے نتیجے میں زیوارت کی چوری تسلیم کرلی ہے۔

 پولیس نے ملزمہ کے خلاف مقدمہ در ج کرکے اس سے تفتیش کی تو ملزمہ نے چوری شدہ زیورات برآمد کروا دیے جس پر پولیس نے مزید قانونی کارروائی شروع کردی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں