ٹوبہ ٹیک سنگھ (ڈیلی پاکستان آن لائن) ٹوبہ ٹیک سنگھ کے قریب 22 سالہ بہن کے منہ پر تکیہ رکھ کر بھائی نے قتل کر دیا، واردات کے بعد باپ نے قاتل بیٹے کو پانی پلایا۔
نجی ٹی وی سماء نیوز کے مطابق افسوسناک واقعہ ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نواحی دیہات میں پیش آیا جہاں بھائی نے باپ سمیت افراد کی موجودگی میں بہن کے منہ پر تکیہ رکھ کر 22 سالہ ماریہ کا دم گھونٹ دیا جس سے وہ تڑپ تڑپ کر مر گئی۔
پولیس نے چک نمبر 477 ج ب میں 22 سالہ ماریہ کے قتل کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی، مقتولہ کے دوسرے بھائی نے قبر کشائی کی درخواست دے دی۔
ڈی پی او کا بیان میں کہنا تھا کہ قبرکشائی کر کے مقتولہ کی لاش برآمد کر لی، قانونی کارروائی کا آغاز کر کے قتل کی وجوہات جاننے کی کوشش کریں گے، ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے کا سلسلہ شروع کر دیا۔