Monday, December 23, 2024
ہومRegionalخاتون محتسب کا جی سی یونیورسٹی اولڈ کیمپس کا اچانک دورہ سیکیورٹی...

خاتون محتسب کا جی سی یونیورسٹی اولڈ کیمپس کا اچانک دورہ سیکیورٹی سٹاف نے گیٹ پر روک لیاتوہین عدالت کا نوٹس جاری



لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) خاتون محتسب پنجاب کی جانب سے جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا گیا۔ نوٹس میں یونیورسٹی وائس چانسلر کو 5نومبر کو خاتون محتسب کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کو نوٹس، خاتون محتسب کو یونیورسٹی گیٹ سے اندر داخل نہ ہونے پر جاری کیا گیا۔ 
خاتون محتسب کو جی سی یونیورسٹی اولڈ کیمپس کے اچانک دورہ کے موقع پر وائس چانسلرکے حکم پر سیکیورٹی سٹاف نے یونیورسٹی گیٹ سے اندر داخل نہیں ہونے دیا۔ خاتون محتسب پنجاب نبیلہ حاکم خان کا کہنا ہے کہ ہراسانگی قانون 2010 کے تحت کام کی جگہ پر خواتین کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے خاتون محتسب کسی بھی ادارے میں بغیر اطلاع ہراسمنٹ ایکٹ پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کے لیے جا سکتی ہیں۔ بحیثیت خاتون محتسب میری  ذمہ داری ہے کہ اداروں میں کوڈ آف کنڈکٹ اور ہراسمنٹ کمیٹی پر عمل درآمد کو چیک کروں۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں بچیوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنا ہی اولین ترجیح ہے۔ کوئی بھی ادارہ تعاون سے انکار کرے گا تو توہین عدالت کا سامنا کرنا پڑے گا۔ توہین عدالت کے نوٹس پر عمل درآمد نہ ہونے کی صورت میں ادارے کے خلاف قانون کے مطابق سخت کاروائی کی جائے گی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں