Monday, December 23, 2024
ہومRegionalخاتون نے شوہر سے جھگڑے کے بعد مبینہ طور پر 2 بیٹیوں...

خاتون نے شوہر سے جھگڑے کے بعد مبینہ طور پر 2 بیٹیوں کو زہر دے دیا



ٹوبہ ٹیک سنگھ (ڈیلی پاکستان آن لائن) خاتون نے شوہر سے جھگڑے کے بعد مبینہ طور پر 2 بیٹیوں کو زہر دے دیا، دونوں بچیاں ہسپتال میں دم توڑ گئیں۔ جیو نیوز کے مطابق تحصیل پیر محل کے تھانہ اروتی کی حدود میں کالووال کے رہائشی غلام شبیر اور اس کی بیوی میں جھگڑا ہوا، جھگڑے کے بعد خاتون نے اپنی دو بچیوں 13 سالہ انعم اور 8 سالہ مصباح کو مبینہ طور پر زہر دے دیا۔

جنہیں طبی امداد کیلئے الائیڈ  ہسپتال فیصل آباد منتقل کیا گیا جہاں دونوں بچیاں انتقال کرگئیں، بچیوں کو تدفین سے پہلے زیورات بھی پہنائے گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کو گرفتار کرکے تحقیقات شروع کردی ہے، غلام شبیر نے دو شادیاں کر رکھی تھیں جس کی وجہ سے آئے دن گھر میں جھگڑا رہتا تھا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں