فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)بٹالہ کالونی میں دوہرے قتل کیس کا گواہ فاروق فائرنگ سے قتل کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق موٹرسائیکل سوار 2 حملہ آور فائرنگ کرنے کے بعد فرار ہو گئے،مقتول فاروق 2013 میں لاٹھیاں والا میں اپنے 2 ماموں زاد بھائیوں ڈاکٹر ظہیر اور ڈاکٹر سہیل کے قتل کیس کا گواہ تھا۔
رحمان گارڈن کا رہائشی 50 سالہ فاروق دو بیٹوں کا باپ تھا،فاروق بابر چوک میں اپنے وکیل سے ملاقات کے بعد موٹرسائیکل پر گھر واپس جا رہا تھا۔