Monday, December 23, 2024
ہومRegionalفیصل آباد میں ڈاکوؤں نے ایک اور ڈلیوری بوائے سے پیزا چھین...

فیصل آباد میں ڈاکوؤں نے ایک اور ڈلیوری بوائے سے پیزا چھین لیا



فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیزے کے شوقین ڈاکوؤں نے ایک اور ڈلیوری بوائے سے پیزا چھین لیا۔جیو نیوز کے مطابق گزشتہ ڈیڑھ ماہ کے دوران پیزا خور ڈاکوؤں کی یہ چوتھی واردات ہے مگر پولیس ڈاکوؤں کا سراغ لگانے میں کامیاب نہیں ہوسکی۔

پولیس کے مطابق تھانہ مدینہ ٹاؤن کے قریب موٹرسائیکل سوار  2 ڈاکوؤں نے  پیزا  ڈلیوری بوائےکو لوٹ لیا۔امان اللہ نامی پیزا ڈلیوری بوائے نے مقدمہ درج کرواتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ ملزمان نے اس سے پیزا، پیزا بیگ، موبائل فون اور تین ہزار روپے  چھین لیے، ڈاکو لوٹ مار کرنے کے بعد فرار ہو گئے۔پولیس نے تھانہ مدینہ ٹاؤن میں واردات کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔اس سے قبل بھی پیزا خور ڈاکو تھانہ صدر اور مدینہ ٹاؤن کے علاقوں میں پیزا چھیننےکی تین وارداتیں کر چکے ہیں، پولیس ابھی تک ان ملزمان کو پکڑنے میں ناکام ہے۔ 





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں