فیصل آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)فیصل آباد میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی دھجیاں اڑا دی گئیں، ووٹرز ووٹ کاسٹ کرکے موبائل سے تصاویر لیکر سوشل میڈیا پر وائرل کررہے ہیں۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی جاری ہے،ووٹرز ووٹ کاسٹ کرکے موبائل سے تصاویر لیکر سوشل میڈیا پر وائرل کررہے ہیں،ووٹرز موبائل فون سمیت ووٹ کاسٹ کرنے پولنگ سٹیشن جا رہےہیں۔