Sunday, December 29, 2024
ہومRegionalفیصل آباد کے دھوبی گھاٹ گرائونڈ میں جلسہ ن لیگ اور جماعت...

فیصل آباد کے دھوبی گھاٹ گرائونڈ میں جلسہ ن لیگ اور جماعت اسلامی آمنے سامنے آگئیں



فیصل آباد کے دھوبی گھاٹ گرائونڈ میں جلسہ ، ن لیگ اور جماعت اسلامی آمنے سامنے …

فیصل آباد(آئی این پی)دھوبی گھاٹ گرائونڈ میں جلسہ پر مسلم لیگ ن اور جماعت اسلامی آمنے سامنے آگئیں۔

جماعت اسلامی کے ضلعی صدر نے بتایا کہ جماعت اسلامی نے ڈپٹی کمشنر کو 22 جنوری کو جلسے کیلئے درخواست دی تھی، درخواست میں دھوبی گھاٹ گرائونڈ میں جلسے کی اجازت طلب کی گئی۔انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر نے درخواست جمع کر کے یقین دہانی کروائی کہ آپ کو اجازت مل جائے گی، ہمارے بعد مسلم لیگ ن نے بھی دھوبی گھاٹ گرائو نڈ میں جلسے کی اجازت مانگی، مسلم لیگ ن کی درخواست پر پرانی تاریخوں میں ڈائری نمبر لگایا گیا۔

ضلعی صدر جماعت اسلامی نے کہا کہ انتظامیہ نے ن لیگ کو اجازت دے کر ہماری سیاسی و قانونی حق تلفی کی ہے، امیر جماعت اسلامی سراج الحق 2 فروری کو فیصل آباد آ رہے ہیں، جماعت اسلامی بھی 2 فروری کو ہی اپنا جلسہ دھوبی گھاٹ گرائونڈ میں کرے گی۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ دونوں جماعتوں میں سے جس نے پہلے درخواست دی اسے جلسے کا موقع دیا جانا چاہئے، انتظامیہ کو چاہئے کہ اصول کی بنیاد پر فیصلہ کرے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں