فیصل آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )فیصل آباد میں گھر کے باہر سے لاپتا ہونے والے 7 سالہ بچے کی لاش قریبی کھیتوں سے مل گئی۔
پولیس ذرائع کے مطابق نواحی علاقے بوگنی میں ظفر اقبال نامی شخص کا 7 سالہ بیٹا گھر کے باہر سے لاپتا ہو گیا تھا جس کی تلاش کی جا رہی تھی تاہم اب بچے کی لاش قریبی کھیتوں سے ملی۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ بچے کی لاش ملنے پر اہل خانہ نے پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد پولیس نے بچے کی لاش قبضے میں لے کر پورسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردی۔
ذرائع کے مطابق پولیس نے بچے کو بدفعلی کے بعد قتل کئے جانے کا شبہ ظاہر کیا ہے اور معاملے کی تحقیقات کاآغاز بھی کردیا ہے۔