ٹوبہ ٹیک سنگھ (ڈیلی پاکستان آن لائن) ٹوبہ ٹیک سنگھ میں پیش آنیوالے افسوس ناک واقعے میں بھائی نے 22 سالہ بہن ماریہ کے ساتھ زیادتی کا اعتراف کر لیا۔
نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق ماریہ قتل کیس میں والد عبدالستار اور بھائی فیصل کو عدالت پیش کیا گیا جہاں دونوں ملزمان کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم فیصل نے ماریہ سے زیادتی کرنے اور اس کے قتل کا اعتراف کر لیا ہے۔
اس سے پہلے ملزم فیصل کے دوسرے بھائی شہباز نے انکشاف کیا تھا کہ فیصل اور عبدالستار ماریہ کو جنسی زیادتی کا نشانہ بناتے تھے۔