عبدالحکیم( ڈیلی پاکستان آن لائن ) موٹروے پر خوفناک حادثہ میں تین کار سوار نوجوان جاں بحق ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق حادثہ موٹر وے انٹرچینج عبدالحکیم کے قریب پیش آیا ،کار میں سوار تینوں نوجوانوں کی تاحال شناخت نہ ہو سکی، اطلاع ملنے پر موٹر وے پولیس موقع پر پہنچ گئی جنہوں نے تینوں نوجوانوں کی لاشوں کو مقامی ہسپتال میں منتقل کیا۔دوسری جانب عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حادثہ تیزی رفتاری اور ڈرائیور کو نیند آنے کی وجہ سے پیش آیا جس سے کار الٹ گئی اور کار سوار تینوں نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گئے۔حادثے کے متعلق مقامی پولیس کو بھی اطلاع کردی گئی جنہوں نے ورثا کی تلاش شروع کردی۔